ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہوناور : سیاحتی مقامات پر ڈرون کیمرہ کا استعمال ۔ پولیس نے جاری کی وارننگ 

ہوناور : سیاحتی مقامات پر ڈرون کیمرہ کا استعمال ۔ پولیس نے جاری کی وارننگ 

Thu, 07 Apr 2022 14:44:36    S.O. News Service

ہوناور،7؍ اپریل (ایس او نیوز) ہوناور تعلقہ کے کاسرکوڈ ایکو بیچ اور اپسر گونڈا بیچ  پر ڈرون کیمرے کی مدد سے کی جارہی بے لگام ویڈیو ریکارڈنگ کے خلاف پولیس نے وارننگ جاری ہے اور قانون کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ہے ۔
    
معلوم ہوا ہے کہ کسی بھی طرح کے قانون اور ضابطہ کی پابندی کیے بغیر دن رات مختلف طریقوں سے کی جارہی ڈرون ریکارڈنگ کی وجہ سے مقامی لوگوں کو تکلیف ہو رہی ہے ۔ عورتوں اور بچوں کی پرائیویسی اور تحفظ کے مسائل کھڑے ہو رہے ہیں ۔ یہ شکایات پہلے بھی موصول ہوئی تھیں اور پولیس نے ڈرون کیمرہ استعمال کرنے والوں کو تنبیہ بھی کی تھی ۔ 
    
کل شام 7  بجے کے قریب ساحل سمندر پر پھر سے ڈرون کیمرہ استعمال کرنے کی شکایت موصول ہونے پر منکی پولیس اسٹیشن پی ایس آئی اشوک مالبگی نے ریکارڈنگ کرنے والے افراد کو کیمرہ سمیت پولیس اسٹیشن میں طلب کیا اور سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر پھر سے  قانون کی خلاف ورزی کی گئی تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔


Share: